ایف آئی اے کو منی لانڈرنگ میں ملوث 726 بھائیوں کی تلاش

Last Updated On 11 November,2018 10:52 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم کی مبینہ منی لانڈرنگ کے حوالے سے ایف آئی اے نے خدمت خلق فاؤنڈیشن میں ایک ارب روپ سے زائد رقم جمع کرانے والے بھائی لوگوں کا سراغ لگانے کیلئے کارروائی شروع کر دی ۔

ایف آئی اے کو منی لانڈرنگ میں ملوث 726 بھائی لوگوں کی تلاش ہے جو پراسرار طریقے سے خدمت خلق فاؤنڈیشن میں پرچیوں کے ذریعے رقم جمع کرانے میں ملوث ہیں۔ انسداد دہشت گردی ونگ نے شناخت کے لئے عوام سے رابطہ کر لیا۔

مطلوب بھائی لوگوں میں عامربھائی، الطاف بھائی، علی رضا بھائی اور دیگرمشابہت رکھنے والے نام شامل ہیں۔ ان ناموں سے مجموعی طور پر ایک ارب روپے کی رقم ایم کیو ایم کی فلاحی تنظیم کو جمع کرائی گئی۔ انسداد دہشتگردی ونگ نے اپیل کی ہے کہ عوام ان افراد کی شناخت میں مدد کریں۔