کراچی: جعلی کھاتوں سے 52 ارب کی جائیدادیں خرید لی گئیں

Last Updated On 24 October,2018 08:53 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شہرِ قائد میں فرضی اور جعلی کھاتوں سے 52 ارب روپے کی جائیدادیں خریدنے کا انکشاف ہوا ہے، جے آئی ٹی نے کراچی میں خریدے گئے پلاٹس کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ اور فرضی کھاتوں سے 52 ارب روپے کی جائیدادیں خریدنے کا انکشاف ہوا ہے۔ جعلی اکاؤنٹس سے یہ پلاٹس کراچی کے مہنگے ترین علاقے کلفٹن میں خریدے گئے۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق 10 ارب سے زائد پلاٹوں کیلئے قوانین کی خلاف ورزی کی گئی، باغ ابن قاسم سے متصل پلاٹ نمبر 5 اور 6 کا انضمام غیر قانونی طریقے سے کیا گیا۔ جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے خریدے گئے پلاٹس کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

دبئی میں جائیدادیں ،86 شخصیات کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ ایف آئی اے نے وسیع پیمانے پر ان افراد کے خلاف تحقیقات شروع کردیں ایف آئی اے کے تمام زون کو جائیداد رکھنے والے افراد کی فہرستوں فراہم کر دی گئیں۔ پیسہ کہاں سے آیا،منتقل کیسے کیا ،کیسے کمایا،پر مبنی سوالنامہ بھی تیار اسلام آباد۔ تین سو کے قریب اہم افراد کی لسٹ ہے مرحلہ وار تحقیقات کی جائیں گی۔