نیب نے حمزہ اور سلمان شہباز کو 9 نومبر کو طلب کر لیا

Last Updated On 05 November,2018 10:53 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نیب نے میاں حمزہ شہباز اور میاں سلمان شہباز کو 9 نومبر کو طلب کر لیا، آمدن سے زائد اثاثوں کے بارے تفصیلات سمیت رمضان شوگر ملز سے متعلق بھی تفصیلات طلب کر لیں۔

نیب کی جانب سے میاں حمزہ شہباز سے پوچھے جانے والے سوالات کی کاپی منظر عام پر آ گئی ہے۔ سوالات میں پوچھا گیا کہ بطور سی ای او حمزہ شہباز نے رمضان شوگر ملز کو ماحول دوست بنانے کیلئے کیا اقدامات اٹھائے؟ شوگر ملز کے زہریلے پانی کے نقاص کے حوالے سے قوانین پر عملدرآمد کرایا گیا یا نہیں؟ اور مقامی آبادی کی جانب سے زہریلے پانی کی شکایت پر بطور سی ای او آپ نے کیا احکامات جاری کئے؟

سوال نامے میں مزید پوچھا گیا کہ شوگر ملز اور شریف ڈیری فارمز کا فضلہ ڈمپ کرنے کیلئے سمندری ڈرینج ڈویژن اور محکمہ انہار کے ساتھ 4 جنوری 2016ء میں معاہدہ ہوا اور اس سے قبل یہ معاہدہ کیوں نہیں کیا گیا؟