سابق وزیراعظم شوکت عزیز بھی مفرور ملزمان کی فہرست میں شامل

Last Updated On 01 November,2018 06:38 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم شوکت عزیز کو بھی قومی احتساب بیورو (نیب) کے مفرور ملزمان کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم شوکت عزیز کو اشتہاری ملزم قرار دینے کی کارروائی شروع ہو گئی ہے، شوکت عزیز پر اختیارات کے ناجائز استعمال سے خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے شوکت عزیز کو بذریعہ اشتہار طلب کر لیا ہے اور سابق وزیراعظم کو پیشی سے آگاہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے 22 نومبر کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔

عدالت نے بذریعہ اشتہار طلبی کی تعمیلی رپورٹ طلب کر لی ہے، اس رپورٹ کی روشنی میں شوکت عزیز کو اشتہاری قرار دیا جائے گا، آئندہ سماعت پر سابق وزیراعظم کو اشتہاری ملزم قرار دینے جانے کا امکان ہے، خیال رہے کہ عدالت پہلے شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتاری جاری کر چکی ہے۔