جج اطہر من اللہ کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ مقرر کرنے کی سفارش

Last Updated On 01 November,2018 10:45 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج اطہر من اللہ کو عدالتِ عالیہ کا چیف جسٹس مقرر کرنے کی سفارش کر دی ہے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کے زیرِ صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس سپریم کورٹ میں منعقد ہوا جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کی تعیناتی پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں جوڈیشل کمیشن نے جسٹس اطہر من اللہ کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ مقرر کرنے کی سفارش کر دی۔ جسٹس اطہر من اللہ اس وقت اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنیئر ترین جج ہیں، کمیشن نے سفارش حتمی منظوری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دی ہے۔