ملتان: تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری، مزاحمت پر ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج

Last Updated On 21 October,2018 12:53 pm

ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران درجنوں تھڑے، دکانیں اور ہوٹل کو مسمار کر دیا گیا، مزاحمت پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج بھی درج کر لیا گیا ہے۔

ملتان میں ضلعی انتظامیہ نے پیراں غائب روڈ اور ملحقہ علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے درجنوں تجاوزات ختم کر دیں، پیراں غائب روڈ پر2 دوکانیں اور چائے کا ہوٹل بھی گرا دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے ملازمین اور پولیس کو تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران تاجروں کی جانب سے مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا جس کے بعد تاجروں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان دھکم پیل بھی ہوئی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر میں تجاوزات اور قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن کلین اپ جاری ہے تاہم آپریشن کے دوران ایک ماہ کے اندر شہر میں قائم غیر قانونی پلازے، دکانیں اور مکانات بھی گرائے جائیں گے۔ اے سی سٹی کا کہنا ہے کہ تجاوزات آپریشن میں رکاوٹ ڈالنے پرایک شخص کو حراست میں لے کر اس کیخلاف مقدمہ بھی درج کروا دیا گیا ہے۔