ملتان میں تجاوزات کےخلاف آپریشن، درجنوں تھڑے مسمار

Last Updated On 19 October,2018 12:55 pm

ملتان: (دنیا نیوز) ملتان انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے، حضوری باغ روڈ پر درجنوں تھڑے مسمار کر دیئے گئے۔

ملتان انتظامیہ نے حضوری باغ روڈ پر کارروائی کی اور درجنوں تجاوزات ختم کر دیں، اس دوران سرکاری ملازمین کو تاجروں کی جانب سے مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق آپریشن کے دوران غیر قانونی پلازے، دکانیں اور مکانات بھی گرائے جائیں گے۔