اسلام آباد: (ویب ڈیسک) دستبردار ہونے والوں میں ناصر منیر، زبیر گجر اور محمد سعید شامل ہیں۔
ضمنی انتخاب کا معرکہ 14 اکتوبر بروز اتوار کو سجنے جا رہا ہے جس میں قومی اسمبلی کے حلقہ 53 بھی شامل ہے۔ 25 جولائی 2018 کو اس حلقے سے وزیراعظم عمران خان نے فتح حاصل کی تھی۔ جبکہ ان کی جانب یہ سیٹ چھوڑنے کے فیصلے کے بعد اس حلقے میں پی ٹی آئی کی جانب سے علی اعوان کو ٹکٹ جاری کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق علی اعوان کے حق میں تین آزاد امیدواروں نے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دستبردار ہونے والوں میں ناصر منیر، زبیر گجر اور محمد سعید شامل ہیں۔ آزاد امیدوار جیپ، بندوق اور کرسی کے انتخابی نشانات پر الیکشن میں حصہ لے رہے تھے۔