اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس ثاقب نثار نے سندھ میں ہندوؤں کی جائیدادوں پر قبضے کا نوٹس لیتے ہوئے 18 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔ اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل سندھ سمیت متعلقہ اداروں کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔
چیف جسٹس نے ڈاکٹر بھگوان دیوی کی ویڈیو پر نوٹس لیا جس میں جعلی کاغذات کے ذریعے جائیدادوں پر قبضے کیے جانے کا انکشاف کیا گیا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہندو خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔
عدالت نے ہندوؤں کی جائیدادوں پر قبضے سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت 18 اکتوبر کو مقرر کر دی ہے۔ اس سلسلے میں اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل سندھ، وفاقی سیکرٹری مذہبی امور اورسیکرٹری انسانی حقوق کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔