فیصل رضا عابدی سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار

Last Updated On 10 October,2018 02:20 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) تھانہ سیکریٹریٹ پولیس نے فیصل رضاعابدی کو سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا، فیصل رضا عابدی کو دفعہ 780 اے کے تحت حراست میں لیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق، فیصل رضا عابدی کیخلاف گزشتہ رات ایک اور مقدمہ درج کیا گیا تھا، مقدمہ سیکرٹریٹ کے اے ایس آئی شوکت عباسی کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے میں دہشتگردی، جرم میں معاونت، شہرت کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل ہیں۔ فیصل رضا عابدی کیخلاف ترجمان سپریم کورٹ کی مدعیت میں ایک مقدمہ پہلے سے درج ہے، پہلے مقدمہ میں فیصل رضا عابدی 11 اکتوبر تک ضمانت پر ہیں، انہوں نے چیف جسٹس کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے تھے۔

فیصل رضا عابدی کی گرفتاری پر گفتگو کرتے ہوئے ان کے بھائی نے کہا کہ ضمانت کے باوجود گرفتاری زیادتی ہے، وہ عدالت میں پیش بھی ہو رہے تھے اس کے باوجود گرفتار کر لیا گیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ سائبر کرائم، توہین عدالت سمیت فیصل عابدی کے خلاف 3 کیسز میں تحقیقات جاری ہیں۔