وزیراعظم کی سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت

Last Updated On 12 October,2018 03:23 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی قومی اثاثہ ہیں، ان کے تحفظات جلد دور کئے جائیں، مسائل کے حل کیلئے روڈمیپ جلد مرتب کیاجائے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت سمندر پار پاکستانیوں سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں معاون خصوصی زلفی بخاری نے متعلقہ وزارت کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ہدایت جاری کی کہ تارکین وطن کے مسائل فوری حل کئے جائیں۔ انھوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی قومی اثاثہ ہیں، ان کے تحفظات جلد دور کئے جائیں اور مسائل کے جلد حل کیلئے روڈمیپ مرتب کیاجائے۔

عمران خان نے کہا کہ تارکین وطن کو قانونی طریقے سے ترسیلات بھجوانے پر آمادہ کیا جائے گا، انھوں نے اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل کی کہ پاکستانی بینکوں کے ذریعے رقوم بھجوائی جائیں۔