ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 292: عاطف دریشک مقصود لغاری کے حق میں دستبردار

Last Updated On 04 October,2018 04:50 pm

ڈیرہ غازی خان: (روزنامہ دنیا) ضمنی الیکشن کے سلسلے میں حلقہ پی پی 292 میں آزاد امیدوار واطف علی خان دریشک نے پی ٹی آئی امیدوار مقصود خان کے حق میں دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے۔

اس موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو پاکستان کو مثالی بنا سکتی ہے۔ ایم این اے سردار محمد خان لغاری، رانا طارق شاہین، عطا محمد برمانی، وزار عابد بھٹی، آصف جھکڑا اور اکبر خان جوگیانی نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔