کراچی: (دنیا نیوز) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ شہر میں قتل و غارت گری بند ہونے میں پی ایس پی کا اہم کردار ہے۔
این اے 247 اور پی ایس 111 پر ضمنی انتخاب کے سلسلے میں کراچی کے علاقے گزری میں الیکشن آفس کا افتتاح کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ڈھائی سال کی جدوجہد کے بعد اب اس شہر کے شہدا قبرستان میں لاشیں نہیں جا رہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے آنے پر پروپیگنڈا کیا گیا کہ ہمیں مہاجروں کے خلاف لایا گیا لیکن حقیقت سب کے سامنے ہے کہ ہمارے آنے کے بعد مہاجروں کیلئے بہتر ہوا ہے، شہر کے نوجوان اپنے گھر واپس آئے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پچیس جولائی کے بعد پی ایس پی مزید مضبوط ہوئی ہے، محنت کرنا ہمارا کام ہے فیصلہ جو بھی آئے، ہمیں کراچی کا مسائل کا پتہ ہے، اگر لوگوں نے ہمیں موقع دیا تو کام پر توجہ دینگے۔