راولپنڈی: (دنیا نیوز) معطل ہونے والوں میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سعید اللہ گوندل، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ فرخ رشید، اسٹنٹ ساجد علی، وارڈر محمد امتیاز اور ہیڈ وارڈر محمد ارشد شامل ہیں۔
اڈیالہ جیل میں سابق وزیرِاعظم نواز شریف کی رہائی کے موقع پر حنیف عباسی کی موجودگی اور ان کی میڈیا میں نشر ہونے والی تصاویر کے معاملے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سعید اللہ گوندل سمیت 5 افسران کو معطل کر دیا گیا ہے۔
تمام افسران کو انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے بعد معطل کیا گیا۔ معطل ہونے والوں میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ فرخ رشید، اسٹنٹ ساجد علی، وارڈر محمد امتیاز اور ہیڈ وارڈر محمد ارشد بھی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف کی رہائی کے موقع پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے کمرے میں تصویر لی گئی تھی، اس تصویر میں مجرم حنیف عباسی بھی موجود تھے۔ انکوائری کمیٹی نے ڈی آئی جی جیل نوید روف کو بری الذمہ قرار دے دیا ہے۔