کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت کا نجی سکول اور اولیول کے طالب علموں اور اساتذہ کے لئے سندھی زبان پڑھانے کو لازمی قرار دے دیا، والدین نے بھی سندھ سرکار کے فیصلے کا خیر مقدم کر دیا۔
سندھ حکومت نے تمام نجی سکولز کو ہدایت نامہ جاری کر دیا۔ صوبائی وزیر تعلیم سردارعلی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھی زبان کو مضمون کی حیثیت سے پڑھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سندھی زبان لازمی پڑھانےکی شرط پر ہی اسکول انتظامیہ کو رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ دیا جائے گا۔
سندھ سرکار کے فیصلے پر والدین نے بھی ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا، اساتذ ہ اور طلبہ نے بھی سندھی زبان کے فیصلے کا خیر مقدم کردیا۔ وزیر تعلیم کے پرائیورٹ سکولز کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سکولوں میں تربیت یافتہ سندھی زبان کی اساتذہ کو بھرتی کیا جائے، سندھی زبان او لیول کے طلبہ کے لئے بھی لازمی ہوگی۔