وزیرِاعظم عمران خان نے میانوالی ریل کار کا افتتاح کر دیا

Last Updated On 14 September,2018 05:59 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سو ارب روپے کی سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے چھڑوا لی، بڑے ناجائز قابضین کو پکڑیں گے، کچی آبادیوں کو نہیں چھیڑیں گے، ریل عوام کی سواری ہے، سی پیک کے تحت ایم ایل ون پر تیز رفتار ٹرینز چلیں گی۔

وزیرِاعظم عمران خان کا میانوالی ریل کار کا افتتاح کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت غریب آدمی کو آسانیاں دے گی، سی پیک کے تحت پشاور سے کراچی تک مین لائن ون بنا رہے ہیں۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے بتایا کہ ایران تک سات ریل گاڑیاں چلانے کا منصوبہ ہے، پشاور سے کراچی تک سستی ٹرین چلا رہے ہیں، سولہ اکتوبر کو سندھ کے غریب عوام کو دو ریل گاڑیوں کا تحفہ دیں گے۔