آر ٹی ایس کی ناکامی، تحقیقات کیلئے نیا ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ

Last Updated On 11 September,2018 09:11 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) عام انتخابات میں آر ٹی ایس ناکام کیسے ہوا؟ الیکشن کمیشن نے تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل کے لیے نیا ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا، ضمنی الیکشن میں بھی آر ٹی ایس استعمال ہو گا۔

 

ترجمان الیکشن کمیشن نے دنیا نیوز کو بتایا کہ الیکشن کمیشن ضوابط کار تبدیل کر رہا ہے۔ آر ٹی ایس کے معاملے پر کمیشن بنے گا۔ کابینہ ڈویژن کو بھیجے گئے خط میں کمیٹی ٹی او آرز میں تبدیلی کی درخواست کی گئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں آر ٹی ایس استعمال کرنا قانونی تقاضا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ آر ٹی ایس میں خامیاں دور کی جا رہی ہے، امید ہے کہ کارکردگی عام انتخابات سے بہتر ہو گی۔