لندن: (دنیا نیوز) بیگم کلثوم نواز کی میت پاکستان منتقل کرنے کیلئے پاکستانی کمیشن کو احکامات موصول ہو گئے ہیں۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن کا عملہ ہارلے سٹریٹ کلینک پہنچ گیا ہے اور ایک افسر کو شریف خاندان کی معاونت کیلئے مقرر کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی تقاضے پورے ہونے پر بیگم کلثوم نواز کی میت کل شام تک پاکستان منتقل کرنے کے انتظامات مکمل کر لئے جائیں گے۔
دوسری جانب سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی نمازِ جنازہ لندن میں بھی ادا کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مرحومہ کی نمازِ جنازہ ریجنٹ پارک مسجد لندن میں ادا کی جائے گی۔