جھنگ: چینوٹ روڈ پر تیز رفتار بس نے 3 موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا

Last Updated On 08 September,2018 01:45 pm

جھنگ: (دنیا نیوز) جھنگ چینٹوٹ روڈ پر بس کی موٹر سایئکل کو ٹکر سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

موٹرسائیکل پر سوار تین افراد ایک رشتہ دار کے ہاں محفل میلاد میں شرکت کے بعد واپس گھر جا رہے تھے کہ چنیوٹ روڈ پر حادثہ کاشکار ہوگئے۔ حادثہ کے بعد بس ڈرایئور فرار ہوگیا۔

جاں بحق تینوں افراد کی میتوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ان میں باپ، بیٹا اور قریبی رشتہ دار شامل ہے، جاں بحق افراد کی شناخت ظفر اقبال، سعید اقبال اور طاہر کے نام سے ہوئی، باپ بیٹے کی لاشیں گھر منتقل کرنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا۔