ڈیرہ بگٹی سمیت بلوچستان بھر میں یوم دفاع پاکستان کی تقریبات کا انعقاد

Last Updated On 06 September,2018 11:05 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) صوبہ بلوچستان میں بھی یوم دفاع ملی جوش و جذبے سے منایا گیا، شہداء پاکستان کی قبروں پر دفاعی سپہ سالاروں نے حاضری دی جبکہ وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے بھی تقریبات میں شرکت کی۔

ڈیرہ بگٹی سمیت بلوچستان بھر میں یوم دفاع پاکستان کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا، مرکزی تقریب یادگار شہداء پر منعقد ہوئی۔ تقریب میں وزیراعلی بلوچستان جام کمال، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے۔

یوم پاکستان کے موقع پر وزیراعلی بلوچستان جام کمال اور کمانڈر سدرن کمانڈ کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیوں کا تحفہ ہمیں بلوچستان میں امن کی صورت میں ملا، یہ امن شہداء کی مرہون منت ہے۔

تقریب میں شہداء کے لواحقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اپنے پیاروں کو یاد کرتے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ وطن عزیر کے دفاع کے لیے قربان ہونے والے شہداء پر فخر ہے۔

صوبے کے دیگر علاقوں میں بھی یوم دفاع کی مناسبت سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا، مستونگ میں آئی جی ایف سی بلوچستان نوابزادہ سراج رئیسانی شہید کی قبر پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔