سندھ میں سیاحت بدامنی کے باعث پروان نہ چڑھ سکی: سردار علی شاہ

Last Updated On 05 September,2018 03:12 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ کے وزیر سیاحت کا کہنا ہے کہ سندھ میں سیاحت امن او امان کی مخدوش صورتحال کے باعث پروان نہ چڑھ سکی لیکن اب حالات بہتر ہورہے ہیں۔

کراچی ایکسپو سینٹر میں سیاحت کے فروغ کے لیے منقعدہ نمائش میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سندھ کے وزیر سیاحت سردار علی شاہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 22 ماہ میں ہم نے کوشش کی کہ سیاحت کو فروغ دیا جاسکے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل میوزیم، پاکستان کا سب سے بڑا میوزیم ہے اسکو ہٹانا ممکن نہیں۔

وزیر سیاحت کا کہنا تھا کہ سیاحت کے محکمے کو فنڈز کی کمی سمیت کئی دیگر مسائل کا سامنا ہے ۔