لاہور: (دنیا نیوز) حکومتِ پنجاب نے گزشتہ دور میں دہشت گردی کے خاتمے کو تسلیم کر لیا، گزشتہ 5 برس میں پنجاب میں 82 فیصد دہشت گردی کا خاتمہ ہوا۔
پنجاب کابینہ کا اجلاس وزیرِاعلیٰ سردار عثمان بزدار کے زیِر صدارت ہوا جس میں محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا مکمل طور پر صفایا کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ دہشت گردی پھیلانے میں بھارتی دہشت گرد ایجنسی را اور دیگر دشمن ایجنسیاں ملوث رہیں۔
دہشت گردی کے خاتمے اور صوبے میں امن قائم کرنے پر پنجاب کابینہ نے پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ کابینہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے میں پاک افواج اور پنجاب پولیس کی قربانیاں کبھی نہیں بھلائی جا سکتیں۔