لاہور: (دنیا نیوز) فواد چوہدری کا کہنا ہے تبادلے اور تعیناتیاں قانون کے تحت پالیسی کی روشنی میں ہو رہے ہیں، ایک صوبے میں 10 سال رہنے والے افسران کی تبدیلی عمل میں آئی، پہلی بار 9 بہترین افسران کو بلوچستان بھجوایا گیا ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پسماندہ صوبے میں اچھے افسران کی تقرری سے گڈ گورننس کے اہداف حاصل ہوسکیں گے، موجودہ حکومت قانون اور ضابطے کے مطابق پالیسیوں پر عملدرآمد کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا پسند یا ناپسند نہیں بلکہ قانون اور ضابطے کی پیروی ہی پالیسی کی بنیاد ہے۔