خیبر پختونخوا کابینہ میں وزراتوں کی تقسیم پر اختلافات

Last Updated On 27 August,2018 03:49 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کابینہ میں وزراتوں کی تقسیم پر اختلافات سامنے آگئے۔ ذرائع کے مطابق، شاہ محمد کے بعد اکبر ایوب بھی ناراض ہوگئے، انہیں ورکس اینڈ سروسز کا قلمدان نہ دینے پر اعتراض ہے، پرویز خٹک جمشید الدین کو وزارت دینے کے حامی تھے۔

یاد رہے گزشتہ روز پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت نے خیبر پختونخوا کی 15 رکنی کابینہ کا اعلان کیا گیا، جس میں عاطف خان سینئر وزیر، شہرام تراکئی لوکل گورنمنٹ کے وزیر جبکہ تیمور سلیم جھگڑا خزانے کا وزیر بنایا گیا۔ محمد اشتیاق کو جنگلات جبکہ قلندر خان کو فوڈ کی وزارت دی گئی۔

شکیل خان ریونیو، محب اللہ زراعت، امجد علی منرل ڈویلپمنٹ کی وزرارت دی گئی جبکہ ضیا اللہ بنگش کو وزیرِاعلیٰ کا مشیر بنایا گیا۔ سلطان محمد خان کو وزیر قانون، ہشام انعام اللہ کو وزیرِ صحت، کامران بنگش کو وزیر آئی ٹی بنایا گیا۔ عبدالکریم کو وزیرِاعلیٰ کا مشیر برائے صنعت نامزد کیا گیا۔