کرک: کوسٹر اور کار میں تصادم، 5 افراد جاں بحق، 10 زخمی

Last Updated On 27 August,2018 12:23 pm

پشاور: (دنیا نیوز) کرک میں انڈس ہائی وے پر کوسٹر اور کار میں تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔

انڈس ہائی وے پر حامدان بانڈہ کے قریب لکی مروت سے پشاور جانے والی کار اوور ٹیک کرتے ہوئے تیز رفتاری کی وجہ سے سامنے سے آنے والی مسافر کوسٹر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں کار میں سوار خاتون سمیت 5 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کرک لایا گیا جہاں پر فرمان اور اسکی والدہ رحسانہ، شیر محمد اور کار کے ڈرائیور کی شناخت شیر محمد کے نام سے ہوئی، جو کہ شمالی وزیرستان کا رہائشی ہے، حادثے میں زخمی 10 افراد ڈی ایچ کیو ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔