آبی وسائل کیلئے نئے ذخائر کی تعمیر کو یقینی بنانا ہو گا، خسرو بختیار

Last Updated On 24 August,2018 07:56 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ ہنگامی اقدامات نہ کئے گئے تو خشک سالی اور قحط جیسے مسائل گھمبیر ہو جائیں گے۔

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار سے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین کی ملاقات کی۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی جاری توانائی اور آبی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ چاروں صوبوں میں موجود آبی ذخائر کی صورتحال اور دیامر بھاشا، داسو، مہمند اور کرم ٹانگی ڈیم کے منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ توانائی بحران کو حل کرنے کی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ توانائی کے متبادل ذرائع اختیار کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ آبی وسائل کے حل کے لئے نئے ذخائر کی تعمیر کو یقینی بنانا ہوگا۔ ہنگامی اقدامات نہ کئے گئے تو خشک سالی اور قحط جیسے مسائل گھمبیر ہو جائیں گے۔