کراچی: دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی پائپ لائن پھٹ گئی، پانی بحران کا خدشہ

Last Updated On 10 August,2018 12:34 pm

شہر کے مختلف حصوں میں فراہمی معطل اور مرمت کا کام جاری ہے۔

ٹھٹھہ: (دنیا نیوز) بجلی بند ہونے سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی 72 انچ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی، پائپ لائن پھٹ جانے سے کراچی کو پانی کی فراہمی معطل کر دی گئی جبکہ پائپ لائن کی مرمت کے لئے عملہ کراچی سے بلالیا گیا۔