کابل حملے کی مذمت کرتے ہیں، افغان حکومت اور عوام کیساتھ ہیں: وزیراعظم

Last Updated On 21 August,2018 02:38 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں صدارتی محل کے قریب راکٹ حملے کی شدید مذمت کی ہے اور مذہبی تہوار پر ایسی بزدلانہ کاروائی کو شکست خوردہ ذہنیت کی عکاس قرار دیا ہے۔

ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کابل میں صدارتی محل کے قریب دہشتگردوں کی جانب سے راکٹ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ جیسے مذہبی تہوار پر معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے کی بزدلانہ کاروائی شکست خوردہ ذہنیت کی عکاس ہے، عمران خان کا کہنا ہے کہ اس بزدلانہ سوچ کو مکمل طور پر شکست دینے کے لیے افغان حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔