اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدرمملکت ممنون حسین نے وفاقی ترقیاتی ادارے کے ہسپتال میں معمول کا طبی معائنہ کرایا، انکے دل کا بائی پاس ہونے کے باعث ایم آر آئی ٹیسٹ نہ ہو سکا تاہم چیک اپ کے بعد صدرمملکت واپس ایوان صدر روانہ ہو گئے۔
صدرمملکت ممنون حسین کی سی ڈی اے ہسپتال آمد کے موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ صدرممنون حسین کا معمول کا چیک اپ کیا گیا، ڈاکٹروں نے صدر مملکت کی صحت کو اطمینان بخش قرار دیا تاہم ان کا ایم آر آئی ٹیسٹ نہیں کیا جا سکا، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کے دل کا بائی پاس ہو چکا ہے اس لئے ان کا ایم آر آئی ٹیسٹ نہیں ہو سکتا۔ چیک اپ کے بعد صدرمملکت واپس ایوان صدر روانہ ہو گئے۔