’بیگم کلثوم نواز کی صحت بتدریج بہتر ہونے لگی‘

Last Updated On 01 August,2018 09:59 pm

لندن: (دنیا نیوز) خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی صحت میں بتدریج بہتری آ رہی ہے، وینٹی لیٹر کو روزانہ چند گھنٹوں کے لئے اتارا جاتا ہے۔

سابق وزیرِاعظم میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم کی صحت بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ان کا وینٹی لیٹر روزانہ چند گھنٹوں کے لئے اتارا جاتا ہے۔ نارمل سانس لینے تک وینٹی لیٹر چند گھنٹوں کیلئے ہٹانے کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

خیال رہے کہ بیگم کلثوم نواز چند ماہ سے لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں زیرِ علاج ہیں، انھیں کینسر کی تشخیص کے بعد ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، تاہم حالت بگڑنے کے بعد انھیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا۔

سابق وزیرِاعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم صفدر ان کی تیمارداری کیلئے لندن میں ہی تھے جب احتساب عدالت نے انھیں ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنائی۔ نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر ان دنوں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید اپنی سزا کاٹ رہے ہیں۔