عمران خان کی جیت پر سعودی عرب کی مبارکباد

Last Updated On 27 July,2018 11:51 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نے عمران خان کی رہائشگاہ پر جا کر ان سے خصوصی ملاقات کی اور ان کی جیت پر فرمانروا شاہ سلمان کا پیغام پہنچایا۔

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کا عمران خان سے ملاقات میں کہنا تھا کہ وہ شاہ سلمان کا خصوصی پیغام لے کر آئے ہیں اور انھیں الیکشن میں جیت پر مبارکباد دیتے ہیں۔

اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے دیرینہ دوست سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، تحریک انصاف سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گی، خطے میں سعودی عرب کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے۔