اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی پولیس نے بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ کو مستقبل کے وزیرِاعظم کے لئے سیکورٹی رسک قرار دیدیا ہے۔
پی ٹی آئی کپتان کی رہائش گاہ کے حفاظتی انتظامات سخت کرنے کا فیصلہ ڈی آئی جی سیکیورٹی اور ایس پی سٹی نے دورے کے بعد کیا۔ بنی گالہ کی قریبی پہاڑیوں پر پولیس کے علاوہ رینجرز اہلکار بھی تعینات کر دیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کی رہائشگاہ جانے والے راستے پر بھی اضافی پولیس نفری لگا دی گئی، واک تھرو گیٹس بھی نصب کر دیے گئے ہیں اور گاڑیوں کی چیکنگ بھی کی جا رہی ہے۔