اسماء قتل کیس: مجرم محمد نبی کو عمر قید کی سزا

Last Updated On 09 July,2018 03:24 pm

مردان: (دنیا نیوز) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اسماء قتل کے مجرم محمد نبی کو عمر قید کی سزا سنا دی، عدالت نے مجرم پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

گوجر گڑ ھی کی 4 سالہ اسماء کو 13 جنوری 2018 کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔ اسماء قتل کیس میں 200 زائد بلڈ سیمپلز لئے گئے، جسن میں سے ملزم محمد نبی کا ڈی این اے میچ کر گیا تھا۔