کراچی: وزیرداخلہ سندھ کا بچی کی لاش پر سیاست کا الزام

Last Updated On 18 April,2018 02:19 pm

ننھی رابعہ کے ورثا تدفین چاہتے تھے، فائرنگ میں پولیس ملوث ہوئی تو کارروائی ہو گی، سہیل انور سیال کی یقین دہانی

کراچی: (دنیا نیوز) وزیرداخلہ سندھ نے زیادتی کا شکار بچی کی لاش پر سیاست کرنے کا الزام دھر دیا۔ انھوں نے کہا کہ ورثا تدفین چاہتے تھے۔ فائرنگ میں پولیس ملوث ہوئی تو کارروائی کی جائے گی، وزیر داخلہ سندھ نے یقین دہانی کروا دی۔

کراچی میں ننھی رابعہ پولیس اور مظاہرین میں گزشتہ روز تصادم کا معاملے پر وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ فائرنگ میں پولیس ملوث ہوئی تو کارروائی کی جائے گی، ہلاکتوں پر ایف آئی آر کٹ چکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہلاکتوں پر بھی سیاست کر کے تماشا کیا گیا اور بچی کی لاش پر بھی سیاست کی گئی۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ جس ایمبولینس میں بچی کو تدفین کے لیے لے جایا جا رہا تھا اس کے بھی شیشے توڑے گئے۔