دنیا کا سب سےبڑا مسافر بردارطیارہ سرزمینِ پاکستان پر اتر گیا

Last Updated On 08 July,2018 03:50 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) دنیا کا سب سے بڑا مسافر بردارطیارہ آج پہلی بار نیو ائرپورٹ اسلام آباد پر لینڈ کر گیا، ایئر بس اے تھری 380 کو پاکستانی سرزمین پر اترتے ہی واٹر سلیوٹ دیا گیا۔ جہاز میں 625 سے زائد مسافردبئی سے اسلام آباد پہنچ گئے.

 

امارات ایئرلائن کا جہاز اے380 پاکستان کے کسی بھی ایئرپورٹ پر پہلی مرتبہ لینڈ ہوا اس سے قبل ان جہازوں کی پاکستان کے کسی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی سہولت موجود نہیں تھی۔ جہاز پر دبئی کے شاہی خاندان کے افراد کے علاوہ ابوظہبی میں پاکستانی سفیر اور دیگر اعلی شخصیات بھی پاکستان پہنچیں، امارات ایئرلائن اے 380 سے اسلام آباد کیلیے ہفتہ وار چار پروازیں شروع کر رہی ہے، پہلی پرواز کی مناسبت سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خصوصی تقریب ہوئی۔