پی ٹی آئی اور پی پی پی نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا

Last Updated On 01 July,2018 06:38 pm

پاکستان تحریکِ انصاف اور پیپلز پارٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو مسترد کر دیا ہے۔

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران حکومت کا ایک ماہ میں عوام کی جیبوں پر دوسرا ڈاکا، پٹرول کی قیمت سنچری کو چھو گئی، ڈیزل 14 روپے لٹر مہنگا کر دیا گیا، پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح بھی بڑھا دی گئی، ہوشربا مہنگائی پر شہری بھی پھٹ پڑے، پیپلز پارٹی اور تحریکِ انصاف نے بھی اضافہ مسترد کر دیا۔

پٹرولیم مصبوعات کی اندھا دھند قیمتیں بڑھنے پر سیاسی جماعتیں بھی سیخ پا، اضافہ مسترد کر دیا۔ خورشید شاہ کہتے ہیں کہ نگران حکومت کو عوام سے جینے کا حق چھننے کا حق نہیں، انہوں نے کراچی میں ریلی کے دورن نعرے بھی لگوائے۔ ادھر پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے پٹرول کی مہنگائی کی وجہ سابق حکومت کی پالیسیوں کو قرار دے دیا ہے۔