لاہور: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان کھڑا ہوگا۔ نگران حکومت گزشتہ حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کی سزا عوام کو نہ دے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر رد عمل دیتے ہوئے سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ گزشتہ حکومت ٹیکس نیٹ بڑھانے کی بجائے عوام کو سزا دینے پر یقین رکھتی تھی اور اب نگران حکومت کو اس ڈگر پر نہیں چلنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت کی مصنوعی معاشی ترقی کا بھانڈہ پھوٹ چکا ہے اب نگران حکومت عوام سے جینے کا حق نہ چھینے اور قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لے۔