شوکت خانم ہسپتال کا بچے کے علاج سے انکار، والدین کا احتجاج

Last Updated On 28 June,2018 10:24 pm

لاہور: (دنیا نیوز) کینسر میں مبتلا بچے کے والدین کا عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج میں کہنا تھا کہ ہمارا بچہ مر رہا ہے، اسے شوکت خانم میں داخل کیوں نہیں کر رہے؟

شوکت خانم ہسپتال میں داخل نہ کئے جانے پر کینسر میں مبتلا پانچ سالہ بچے کی فیملی اسے لے کر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی لاہور میں رہائش گاہ زمان پارک پہنچ گئی۔

شوکت خانم ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے کینسر میں مبتلا بچے کو داخل نہ کرنے پر گوجرانوالہ کی فیملی نے عمران خان کے گھر کے باہر احتجاج اور دھرنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سالہ عباس کو شوکت خانم ہسپتال میں داخل نہیں کیا گیا۔ تحریکِ انصاف کے رہنما کل کہہ رہے تھے صاف پانی نہ ملنے پر بچے مر جاتے ہیں، ہمارا بچہ کینسر سے مر رہا ہے اسے شوکت خانم میں داخل کیوں نہیں کر رہے؟