ٹیکسلا: (دنیا نیوز) سابق وزیرِ داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ انہوں نے نواز شریف کو عدلیہ اور فوج سے لڑنے سے روکا تھا، نواز شریف بتائیں میرا قصور کیا ہے؟
چودھری نثار علی خان نے ٹیکسلا میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اگر سیٹ اور ٹکٹ کا لالچ ہوتا تو ن لیگ میں درخواست دے دیتا۔ جب ایک مرتبہ میں کہہ دیا کہ آزاد لڑنا ہے تو پھر میں تھوک کر چاٹتا نہیں ہوں۔
انہوں نے کہا کہ کہ اگر نواز شریف کے حواریوں کے راز کھول دوں تو کانوں پر ہاتھ رکھیں گے، دنیا دیکھے گی 25 تاریِخ کو کیا ہو گا۔ عمران خان نے کھلے عام کہا کہ چودھری نثار ٹکٹ لے یا اتحاد کر لے تو امیدوار کھڑا نہیں کریں گے۔ سابق وزیرِ داخلہ نے اپنے مخالف امیدوار سرور خان پر پارٹیاں بدلنے کا الزام بھی لگایا۔
سابق وزیرِ داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا کہ انہوں نے نواز شریف کو عدلیہ اور فوج سے لڑنے سے روکا تھا، نواز شریف بتائیں میرا قصور کیا ہے؟