سراج الحق نے بلاول ہاؤس کی خریداری کے لئے 50 لاکھ کی آفر دے دی

Last Updated On 22 June,2018 09:13 pm

کراچی: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ عمارت کی قیمت 30 لاکھ ہے، بھتیجے بلاول کو 20 لاکھ کا نفع ہو گا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول ہاؤس کی قيمت تيس لاکھ روپے ظاہر کی گئی، بلاول بھٹو سے کہتا ہوں وہ ہميں پچاس لاکھ ميں بيچ ديں، بیس لاکھ روپے کا فائد ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پچيس جولائی يوم حساب ہو گا۔

نائب امیر جماعت اسلامی کراچی مظفر ہاشمی کے انتقال پر امير جماعت اسلامي سراج الحق کی ان کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو ميں سينيٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کو جيل ميں ہونا چاہيئے وہ حکمران بننا چاہتے ہيں، يوم حساب قريب ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اگر باسٹھ تریسٹھ لاگو نہیں کر رہی ہے تو ایک ہی طریقہ ہے عوام ووٹ کی طاقت سے جھوٹے کرپٹ حکمرانوں کا احتساب کریں۔