لاہور (دنیا نیوز ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عوام ستر سال سے ایک کرپٹ نظام میں پھنسے ہوئے ہیں،
میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ سٹیٹس کو کے نظام نے عوام کو عزت کی زندگی سے محروم کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو 13 مئی کا انتظار کرنا ہوگا اس روز ہم متبادل سیاسی نظام پیش کریں گے جو سب کیلئے قابل قبول ہوگا۔