لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے اللہ نے مجھ عاجز اور گناہ گار پر رحم کیا، رب العزت کے احسان اور مہربانیوں کا شمار ہی نہیں۔
نااہلی ختم ہونے پر ٹویٹس کی بھرمار، فیصلے کے بعد خواجہ آصف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میں عدلیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ سابق وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے خواجہ آصف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا آپ کی سیالکوٹ سے اور سیالکوٹ کی آپ سے محبت کا عملی مظاہرہ ہم کئی بار دیکھ چکے ہیں، الیکشن کی تیاری پکڑیں۔
الحمداللہ ۔۔ بہت مبارک خواجہ صاحب! آپ کی سیالکوٹ سے اور سیالکوٹ کی آپ سے محبت کا عملی مظاہرہ ہم کئی بار دیکھ چکے ہیں۔ الیکشن کی تیاری پکڑیں :) https://t.co/OM2is7OEII
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 1, 2018
مریم نواز نے بھی سابق وزیر خارجہ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا ظلم و ناانصافی کو ایک دن مٹنا ہی ہوتا ہے۔
بہت بہت مبارک۔ ظلم و ناانصافی کو ایک دن مٹنا ہی ہوتا ہے۔ https://t.co/809ItEMyrN
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 1, 2018
احسن اقبال نے خواجہ آصف کی نااہلی ختم ہونے پر کہا عدالتی فیصلے پر حق اور سچ کی بالا آخر فتح ہوتی ہے، پی ٹی آئی جو کام ووٹ کی طاقت سے نہیں کر سکتی، چاہتی ہے عدالتیں وہ کام کر دیں، ایسا نہیں ہو سکتا۔
حق اور سچ کی بلاخر فتح ہوتی ہے! پی ٹی آئی جو کام ووٹ کی طاقت سے خود نہیں کر سکتی وہ چاہتی ہے کہ عدالتیں اس کے لئے وہ کام کردیں۔ ایسا نہیں ہو سکتا۔ https://t.co/hk5K5gY0JD
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) June 1, 2018
خواجہ سعد رفیق نے اپنے ٹویٹ میں کہا خواجہ آصف کے حق میں سپریم کورٹ کا فیصلہ سچ کی جیت ہے، انصاف کی فوری فراہمی کو یقینی بنایا گیا، سیاسی تنازعات عدالتوں میں لے جانا تھرڈ کلاس سیاست ہے۔
خواجہ آصف کے حق میں
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) June 1, 2018
سپریم کورٹ کا فیصلہ سچاٸ کی جیت ھے
معزز عدالتی بنچ کا شکریہ
انصاف کی فوری فراھمی کو یقینی بنایا گیا
سیاسی تنازعات عدالتوں میں لے جانا تھرڈ کلاس سیاست ھے pic.twitter.com/z5lw7u3inZ