ایون فیلڈ ریفرنس کی آج پھر سماعت، کیپٹن(ر)صفدر بیان قلمبند کرائیں گے

Last Updated On 29 May,2018 08:42 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایون فیلڈ ریفرنس کی احتساب عدالت میں آج پھر سماعت ہو گی جس میں مریم نواز کے شوہر کیپٹن(ر)صفدر بیانِ صفائی قلمبند کرائیں گے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کریں گے، سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز گزشتہ روز 128 سوالات پر مشتمل سوال نامے کے جوابات ریکارڈ کروا چکی ہیں، ٓاج انکےشوہر اپنا بیان قلمبند کروائیں گے۔