پی ٹی آئی رہنما سردار کامل عمر اور سردار عاقل ن لیگ میں شامل

Last Updated On 07 May,2018 12:38 pm

لاہور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی سردار کامل عمر اور سردار عاقل عمر نے تحریک انصاف چھوڑ کر ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے تحریک انصاف کے رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی سردار کامل عمر اور سردار عاقل عمر کی ملاقات ہوئی، مسلم لیگ ن کے رہنما سردار عادل عمر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

سردار کامل عمر اور سردار عاقل عمر نے شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف چھوڑ کر (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

وزیراعلیٰ شہباز شریف نے سردار کامل عمر اور سردار عاقل عمر کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی سیاست عوامی خدمت کی سیاست ہے، آئندہ الیکشن میں باشعور عوام خدمت کی سیاست کو کامیاب کرائیں گے۔