راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج اور فضائیہ کا روایتی فائر پاور صلاحیت کا مظاہرہ، روایتی جنگ میں حملے اور دفاعی حکمت عملی کی مشقیں کیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج اور پاک فضائیہ کی مشترکہ مشقیں ہوئی جن میں روایتی فائر پاور کی صلاحیت جانچی گئی۔ سینٹرل کمانڈ کے تحت مشقیں جہلم فائرنگ رینج میں کی گئیں اور مشقوں کا مقصد فوج اور فضائیہ کی صلاحیت کو مربوط کرنا تھا۔
ان مشقوں میں جہازوں، آرٹلری، ائیر ڈیفنس، ایس ایس جی اور آرمی ایوی ایشن نے حصہ لیا۔ انفنٹری اور آرمرز نے بھی روایتی جنگ میں حملے اور دفاعی حکمت عملی کی مشق کی۔
کمانڈر سینٹرل کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی نے شرکا کو بریفنگ بھی دی۔