اسلام آباد: (دنیا نیوز) نواز شریف کا کہنا ہے ہماری روزانہ پیشیاں ہو رہی ہیں اور عمران کو بری کر دیا گیا، جنہوں نے بری نہیں ہونا ہوتا وہ ہو جاتے ہیں، جنہوں نے کچھ نہیں کیا وہ عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں، مجھے اپنی بیوی کی مزاج پرسی کی اجازت نہیں دی گئی۔
یہ خبر بھی پڑھیں:2014 دھرنے کے بارے میں حقائق جلد منظر عام پر آجائیں گے: نواز شریف
سابق وزیر اعظم نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کسی نے ہمارے خلاف کرپشن کا کوئی الزام، بیان اور نہ دستاویزی ثبوت پیش کیا، مگر نیب کی 61 پیشیاں بھگت چکے ہیں۔ انہوں نے کہا عمران خان کو لاہور جلسہ میں رسپانس نہیں ملا اور اب الیکشن میں تاخیر کی بات کر رہے ہیں۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہتے ہیں صاف اور شفاف الیکشن کرائیں گے، مگر میرا صاف اور شفاف الیکشن کی باتوں سے اعتماد اٹھ گیا ہے۔