اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت مذہبی امور کے زیراہتمام سرکاری سکیم کے تحت دوسری حج قرعہ اندازی کر دی گئی، وفاقی کابینہ نے باقی ماندہ 10 فیصد حج کوٹہ کی منظوری دی۔
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا پہلی قرعہ اندازی میں 87 ہزار 813 عازمین کامیاب ہو چکے ہیں، 7 فیصد باقی قرعہ اندازی سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط ہے، سپریم کورٹ میں کامیاب ہوئے تو 11947 عازمین کی قرعہ اندازی ہوگی۔
سردار یوسف کا کہنا تھا 3 سال یا زائد بار درخواستیں دینے والوں کو کامیاب قرار دیا جا رہا ہے، 80 سال سے زائد عمر والوں کو بمعہ معاون کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا حکومت 4 ارب سے زائد رقم خود ادا کرے گی، کامیاب اُمیدواروں کو ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع دیں گے۔