اسلام آباد: (روزنامہ دنیا ) وزارت پوسٹل سروسز نے ملک بھر میں ڈاکخانوں کی مرحلہ وار تنظیم نواور بحالی کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزارت پوسٹل سروسز نے پہلے مرحلہ میں ملک بھر کے 485 ڈاکخانہ جات کی تنظیم نو اور بحالی کیلئے 82 کروڑ 80 لاکھ روپے کا منصوبہ بنایا ہے ۔
منصوبہ منظوری کیلئے وزارت منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات کوبھجوا دیا گیا ہے۔ وزارت پوسٹل سروسز کے مذکورہ منصوبہ کے مطابق ملک بھر کے ڈاکخانوں کو جدید تقاضوں کے مطابق بحا ل کیا جائے گا اور عوام کیلئے سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ منصوبے میں نجی کمپنیوں کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔