تحریک انصاف کے جلسے کے لیے ٹریفک پلان جاری

Last Updated On 28 April,2018 07:51 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کا لاہور میں پاور شو، سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لیے مینار پاکستان پر سٹیج تیار کرلیا، ملک کے دیگر حصوں سے آنے والے کھلاڑیوں کو پنڈال تک پہنچنے کے لیے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لیے گراؤنڈ تیار کر لیا، کھلاڑیوں کو پنڈال تک پہنچنے کے لیے ٹریفک پلان جاری کردیا۔ جنوبی پنجاب سے آنیوالی ٹریفک کو ٹھوکر اور بابوصابو سے براستہ رنگ روڈ پنڈال تک پہنچنے کی ہدایت، گجرات، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ سے آنے والے کھلاڑیوں کو براستہ جی ٹی روڈ نیازی چوک سے پنڈال آنے کا مشورہ، موٹروے سے آنے والے کھلاڑی کالاشاہ کاکو سے شاہدرہ، نیازی چوک اور پھر مینار پاکستان آئیں۔

شیخوپورہ سے آنیوالی ٹریفک براستہ سگیاں پل اور ناصر باغ سے مینار پاکستان پہنچے گی۔ قصور سے آنیوالی ٹریفک کو فیروز پور روڈ سے براستہ جین مندر اور سیکرٹریٹ پہنچنےکی ہدایت، گیٹ نمبر ایک بابا حیدر سائیں دربار ہوگا جس سے صرف فیملیز اور خواتین آسکیں گی۔