عمران خان اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ لاہورپہنچ گئے

Last Updated On 28 April,2018 05:03 pm

لاہور (دنیا نیوز) مینار پاکستان پر جلسہ سے ایک روز قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی لاہورپہنچ گئے۔

دوسری جانب مینارپاکستان پرتحریک انصاف نے جلسے کی تمام تیاریاں مکمل کرلیں ہیں جبکہ مختلف شہروں سےقافلے لاہور کی جانب رواں دواں ہیں۔

اس سے قبل عمران خان نے مینار پاکستان جلسے کے لئے دوسرے صوبوں سے آنے والوں کو آج شام لاہور پہنچنے کی ہدایت کی تھی اور کہا کے پی، بلوچستان اور سندھ سے آنے والے لوگ آج شام مینار پاکستان پہنچ جائیں، آج رات مینار پاکستان پر تحریک انصاف کا جشن ہو گا۔

عمران خان رات 9 بجے مینار پاکستان پہنچیں گے جہاں وہ کنسرٹ میں شریک ہوں گے۔ کنسرٹ میں عطاء اللہ عیسی خیلوی، ابرار الحق ، سڑنگز اور دیگر گلوکار فن کا مظاہرہ کریں گے۔ عمران خان کی آمد پر مینار پاکستان سے آتش بازی کا دلفریب مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔